بنگلورو،16؍دسمبر (ایس او نیوز) غیر محسوب اثاثوں کے معاملہ میں سابق ریاستی وزیر آر روشن بیگ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے ہیں۔ کل چہارشنبہ کو ان کی عرضی پر سماعت ہوگی۔ جی ہاں ان کے خلاف غیر محسوب اثاثوں کے سلسلہ میں داخل معاملہ کے خلاف روشن بیگ نے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کی ہے۔منگل کے دن روشن بیگ کی عرضی کو جسٹس سنجے کشن کی قیادت والی تین رکنی بنچ نے قبول کرلیا ہے اور اس عرضی پر کل 16دسمبر کو سماعت مقرر ہے۔ سابق وزیر روشن بیگ کے خلاف غیر محسوب اثاثے رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔اس معاملہ کو مسترد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے روشن بیگ نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔